محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے 20 سے 60 فیصد تک بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا آسمان بادلوں سے ڈھکا ہوا ہے، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے، جبکہ 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے باعث موسم نسبتاً خوشگوار محسوس ہو رہا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی سے معتدل بارش بھی ہو سکتی ہے۔