وفاقی حکومت نے لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر لیوی 300 روپے فی لیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ویڈیو لنک اجلاس میں شہباز شریف نے بتایا کہ لیوی پہلے 100 روپے تھی اور اب بڑھا کر 300 روپے کر دی گئی ہے، جبکہ عام گاڑیوں کے ایندھن کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اس فیصلے سے پبلک ٹرانسپورٹ اور ہوائی جہازوں کے کرایوں پر اثر نہیں پڑے گا، اور حکومت کو ماہانہ 9 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ یہ اقدام معیشت پر بوجھ کم کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ ملک کا امیر طبقہ اس کا بوجھ اٹھائے گا۔