حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف دینے کی بجائے لیوی میں اضافہ کر دیا ہے۔
پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 4.65 روپے بڑھا کر 79.62 روپے سے 84.27 روپے کر دی گئی۔
ڈیزل پر فی لیٹر لیوی 0.80 روپے بڑھا کر 75.41 روپے سے 76.21 روپے کر دی گئی۔
ماہرین کے مطابق اگر لیوی میں اضافہ نہ کیا جاتا تو پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 4.5 روپے فی لیٹر کمی ممکن تھی۔
تاہم، وفاقی حکومت نے 31 جنوری تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 253.17 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 257.08 روپے فی لیٹر رہے گی۔