سینیٹر دنیش کمار کی حکومت کو پٹرول کی قیمت 300 روپے فی لیٹر کی تجویز

سینیٹر دنیش کمار کی حکومت کو پٹرول کی قیمت 300 روپے فی لیٹر کی تجویز

سینیٹ اجلاس کے دوران دنیش کمار نے بلوچستان میں روزگار اور سستے ایندھن کی فراہمی سے متعلق حکومت کو اہم تجاویز پیش کیں۔

اپنے خطاب میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے عوام کو ایران سے پٹرول لا کر فروخت کرنے کی باقاعدہ اجازت دی جائے۔ ان کے مطابق اگر حکومت اس تجویز پر عمل کرے تو پاکستان میں پٹرول تقریباً 300 روپے فی لیٹر کی قیمت پر دستیاب ہو سکتا ہے۔سینیٹر دنیش کمار نے یہ بھی تجویز دی کہ ایران سے لائے جانے والے پٹرول کو قانونی حیثیت دی جائے تاکہ غیر رسمی تجارت کو باقاعدہ نظام میں لایا جا سکے اور ملکی زرمبادلہ کی بھی بچت ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف بلوچستان کے لوگوں کو روزگار ملے گا بلکہ ملک کے دیگر حصوں، خصوصاً پنجاب کے عوام بھی بلوچستان کے عوام کی کوششوں کو سراہیں گے۔