جیٹ فیول 40.20 روپے فی لیٹر مہنگا، داخلی پروازوں کے کرائے بڑھنے کا خدشہ

جیٹ فیول 40.20 روپے فی لیٹر مہنگا، داخلی پروازوں کے کرائے بڑھنے کا خدشہ

ملک میں جیٹ فیول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد داخلی پروازوں کے کرایوں میں نمایاں اضافہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

جیٹ فیول کی قیمت میں یکم مارچ 2026 سے اب تک 174 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔مارچ 2026 میں جیٹ فیول کی قیمت 328 روپے فی لیٹر تھی، جو اب بڑھ کر 517 روپے 17 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔ٹریول ایجنٹس کے مطابق اس اضافے کے باعث داخلی پروازوں کے کرایے میں کم از کم 5 ہزار سے 6 ہزار روپے کا اضافہ متوقع ہے۔
ممکنہ کرایے:

کراچی سے لاہور (یک طرفہ): 32,000 روپے سے بڑھ کر تقریباً 38,000 روپے۔
کراچی سے اسلام آباد (یک طرفہ): 32,000 روپے سے بڑھ کر تقریباً 38,000 روپے۔
ایئر لائنز نے مسافروں کو نئے کرایوں کے مطابق بروقت ٹکٹ بک کرنے اور اطلاع دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔