اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثنا جاوید شوہر کی فائرنگ سے قتل، شوہر نے خودکشی کر لی

اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثنا جاوید شوہر کی فائرنگ سے قتل، شوہر نے خودکشی کر لی

اسلام آباد میں  پشتو ٹک ٹاکر ثنا جاوید کو شوہر محمد صادق نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، جس کے بعد شوہر نے بھی خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ ہمک کی حدود میں لنگنم ٹاور کے قریب پیش آیا۔ جائے وقوع سے تین خول اور ایک 9 ایم ایم پسٹل برآمد ہوئی، جسے پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ ثنا جاوید کی یہ صادق کے ساتھ دوسری شادی تھی، اور اُن کے درمیان اکثر گھریلو جھگڑے رہتے تھے۔ صادق پہلے اٹک پولیس میں کانسٹیبل تھا لیکن نوکری سے فارغ کیا جا چکا تھا۔ واقعہ گھریلو ناچاقی کی بنیاد پر پیش آیا۔