ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کی، جہاں ملزم عمر حیات کو عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزم کو چالان کی نقول فراہم کرتے ہوئے فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 20 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔واضح رہے کہ ملزم عمر حیات کے خلاف تھانہ سنبل میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔ ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا تھا کہ اس نے 16 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو اس کے گھر میں گھس کر گولیاں مار کر قتل کیا۔