لتھوانیا کی وزیرِ اعظم مستعفی، سیاسی بحران مزید گہرا ہوگیا

لتھوانیا کی وزیرِ اعظم مستعفی، سیاسی بحران مزید گہرا ہوگیا

لتھوانیا کی وزیرِ اعظم اینگا روگینن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے بعد ملک میں سیاسی غیر یقینی صورتحال مزید بڑھ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اینگا روگینن نے منگل کے روز کابینہ کے آخری اجلاس کے دوران اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ یہ ان کے لیے ایک مشکل دن ہے۔ انہوں نے گزشتہ چند ماہ کے دوران حکومت کو درپیش چیلنجز اور مشکل فیصلوں کا بھی ذکر کیا۔رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے اپنی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث استعفیٰ دیا۔ ان کا استعفیٰ حکومتی اتحاد میں اختلافات اور جزوی ٹوٹ پھوٹ کے بعد سامنے آیا ہے، جبکہ انہوں نے ایک سال سے بھی کم عرصہ قبل وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت لتھوانیا کو ایک نئے سیاسی دوراہے پر لے آئی ہے اور ملک کے سیاسی منظرنامے میں عدم استحکام کی نشاندہی کرتی ہے۔رپورٹس کے مطابق اینگا روگینن کے مستعفی ہونے کے بعد جونوا شہر کے 42 سالہ میئر Mindaugas Sinkevičius کے وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔