قطری وزیرِ اعظم اور ایرانی وزیرِ خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ

قطری وزیرِ اعظم اور ایرانی وزیرِ خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ

قطری وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور سفارتی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات اور ثالثی کی کوششوں سے متعلق امور پر بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق فریقین نے خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی راستوں کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا۔اس کے علاوہ قطری وزیرِ اعظم اور ایرانی وزیرِ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال خصوصاً لبنان میں جاری تازہ پیش رفت پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں استحکام اور کشیدگی کم کرنے کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔