لاہور(کرائم رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاپلاسٹک بین پر عملدر آمدکیلئے کریک ڈا ئون جاری ہے،اس سلسلے میں محکمہ تحفظ ماحول نے 5جون سے 2جنوری تک 40ٹن غیرقانونی پلاسٹک ضبط کیا۔اس پلاسٹک سے لاہوراورفیصل آباد کے سکولوں میں پرائمری کے بچوں کیلئے کرسیاں فراہم کی گئیں،یہ وہ سکول تھے جہاں کرسیوں کی کمی تھی،لاہور کے ماڈل بازار میں بچوں کیلئے اسی پلاسٹک سے پلے ایریا بنایا گیا، آئندہ دنوں میں اس پلاسٹک سے گٹروں کے ڈھکن بنائے جائیں گے۔