بینک اکائو نٹس اور جائیدادیں منجمد کردی گئیں،ہائی اسٹریٹ کی متعدد دکانوں پر بھی چھاپے
یارکشائر(آئی این پی )ویسٹ یارکشائر پولیس نے منی لانڈرنگ کیخلاف آپریشن کرتے ہوئیغیر قانونی اثاثے ضبط کرلئے ۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران 2.7 ملین پائو نڈ کے غیرقانونی اثاثے ضبط کیے۔ 4 ملین پانڈ مالیت کے بینک اکائو نٹس اور جائیدادیں منجمد کردی گئیں۔ہائی اسٹریٹ کی متعدد دکانوں پر بھی چھاپے مارے گئے جہاں سے جعلی سگریٹس اور غیر قانونی ویپس بھاری مقدار میں برآمد کرلی گئی۔ادھر کرکلیز میں بھی سونے کے فراڈ میں ملوث گروہ کو بے نقاب کردیا گیا جن کے ایک لاکھ 17 ہزار پانڈ کے مشکوک بینک فنڈز منجمد کردیے گئے۔