کراچی(آئی این پی )کراچی میں رواں برس مختلف مقامات سے 13 خواتین سمیت 200 افراد کی لاشیں بر آمد ہوئیں ۔ایدھی فائو نڈیشن کے مطابق یہ لاشیں سڑکوں، ندی کناروں، جھاڑیوں اور خالی مکانات وغیرہ سے ملیں، ان لاوارث لاشوں کی شناخت کے ساتھ وجہ موت بھی نامعلوم ہے۔ ایدھی فاونڈیشن کے مطابق ماہ جولائی کے چار دنوں میں اب تک 3 مردوں کی لاشیں ملی ہیں