ماں 4 بچوں سمیت نہر میں کود گئی،2لاشیں بر آمد

  نواحی گا ئوں میں واقعہ، خاتون کو بچا لیا گیا، 4سالہ طیبہ اور ایک بچے کی لاشیں مل گئیں ،2کی تلاش جاری
 صادق آباد،رحیم یارخان (خصوصی رپورٹ) صادق آباد میں گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ خاتون نے اپنے چار بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی، ڈوبنے والے 2 بچوں کی لاشوں کو نہر سے نکال لیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ چک 186 میں پیش آیا، جہاں خاتون نے گھریلو تنازع کے باعث انتہائی اقدام اٹھایا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو زندہ بچا لیا، تاہم نہر کی بے رحم لہریں بچوں کو بہا کر لے گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والے بچوں میں 10 سالہ علی حسن، 7 سالہ طیبہ، 4 سالہ آیان اور 2 سالہ علی عمر شامل ہیں، لاپتہ بچوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، نہر میں ڈوبنے والے 2سالہ ایان اور 7سالہ بچی طیبہ کی لاش کو نکال لیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پرذرائع نے بتایاکہ بچوں کاوالدبلال سائیکلوں کاکام کرتاہے ، غربت کے باعث گھریلو اخراجات پورے نہ ہونے کے باعث میاں بیوی میں جھگڑارہتاتھا۔گزشتہ روز بھی دونوں کے درمیان جھگڑا ہوجانے پررضیہ کوثر چاربچوں سمیت نہرمیں کود گئی تھی حکام کا کہنا ہے کہ نہرمیں لاپتہ بچوں کی تلاش کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔