اوسلو(آئی این پی )ناروے کی توانائی کمپنی ایکوئنور اور اس کے شراکت داروں نے ملک کے بڑے آف شور ٹرول گیس فیلڈ سے قدرتی گیس کی پیداوار بڑھانے کیلئے نئی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ عالمیخبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی اور اس کے پارٹنرز تقریبا 4 ارب نارویجن کران( 410 ملین ڈالر) کی سرمایہ کاری سے ایک نیا سب سی بیسڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ شروع کریں گے، جس کا مقصد گیس کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ منصوبہ 2028 میں پیداوار شروع کرنے کی توقع رکھتا ہے اور ابتدائی طور پر ناروے کی یومیہ گیس پیداوار میں 2 سے 2.5 ملین کیوبک میٹر اضافہ کرے گا۔ یاد رہے کہ ناروے یورپ کا سب سے بڑا قدرتی گیس سپلائر ہے اور براعظم یورپ کی تقریبا 30 فیصد گیس کی ضروریات پوری کرتا ہے جبکہ ٹرول فیلڈ ملک کا سب سے بڑا گیس ذخیرہ سمجھا جاتا ہے۔