پاکستان اور ترکیہ میں توانائی و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم کے مشیر محمد علی کی انقرہ میں ترک وزیر توانائی سے ملاقات، اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے پر زور
انقرہ (آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ترکیہ کے وزیر برائے توانائی و قدرتی وسائل سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ اور توانائی کے شعبے میں شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے، نجی شعبے کے کردار کو فروغ دینے اور باہمی سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا