ڈھاکا(آئی این پی )بنگلا دیش ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آئوٹ کی شاندارتقریب منعقد ہوئی، جس میں کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی نے خصوصی شرکت کی۔بنگلہ دیش کی جانب سے خصوصی دعوت پر کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی نے پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت کی، جبکہ تقریب میں مختلف ممالک کے سینئر عسکری حکام بھی موجود تھے۔کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کا کہنا تھا کہ نوجوان کیڈٹس کی پاسنگ آئوٹ تقریب میں شرکت میرے لئے انتہائی خوشی کا باعث ہے، تاہم پاکستان اوربنگلہ دیش ہمیشہ بھائی چارے، دوستی اور باہمی احترام کے رشتے میں جڑے رہیں گے، بنگلہ دیش بہت خوبصورت ملک ہے اورمجھے یہاں جس خلوص اوراپنائیت کا احساس ہوا اسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں