139 ایوی ایشن کیڈٹس، 8 جینٹل مین کیڈٹس اور 2 نیول کیڈٹس پاس آئوٹ ہوئے:آئی ایس پی آر
راولپنڈی(آئی این پی ) پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں 150 ویں جی ڈی پی ، 96 ویں انجینئرنگ اور 106 ویں ایئر ڈیفنس کورس کی پاسنگ آئوٹ ہوئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) جاری کردہ بیان کے مطابق 26 اے اینڈ ایس ڈی، 9 ویں لاجسٹکس اور 132 ویں کامبیٹ سپورٹ کورسز کی گریجویشن تقریب بھی منعقد ہوئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا گریجوایشن پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی تقریب میں موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مجموعی طور پر 139 ایوی ایشن کیڈٹس، 8 جینٹل مین کیڈٹس اور 2 نیول کیڈٹس پاس آئوٹ ہوئے۔