سکائو ٹس ہر لمحہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے تیار رہتے ہیں، کمانڈ ناردرن ایریاز
گلگت (آئی این پی )گلگت بلتستان سکائو ٹس کی 17ویں بیچ کی پاسنگ آئو ٹ پریڈ کا شاندار انعقاد ہوا ہے۔پاسنگ آئو ٹ پریڈ میں کل 450 جوانوں نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز(ایف سی این اے) تھے، انہوں نے پاس آئوٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دی اور ان کی محنت و لگن کو سراہا۔کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز نے کہا گلگت بلتستان سکائو ٹس، جی بی کے بہادر محافظ ہیں، جو ہر لمحہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے تیار رہتے ہیں۔تقریب کے آخر میں مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔