بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹ محمد طاہرکوآئی جی ایف سی میڈل سے نوازا گیا
کوئٹہ(آئی این پی )ایف سی بلوچستان(سائوتھ)ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پروقار پاسنگ آئوٹ پریڈ ہوئی، جس میں 1422 ریکروٹس تربیت مکمل کرکے پاس آئوٹ ہوگئے۔پاسنگ آئوٹ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ خضدار تھے، پاسنگ آئوٹ تقریب میں مقامی عمائدین، سول وعسکری حکام اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کمانڈنٹ خضدار نے تربیت مکمل کرنے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کی، جبکہ پاس آئوٹ ہونے والے ریکروٹس نے اپنی تربیت اورمہارتوں کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔تقریب کے اختتام پربہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹ محمد طاہرکوآئی جی ایف سی میڈل سے نوازا گیا۔