راجا پرویز اشرف کی قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان پر سخت تنقید، "ذہنی مریضوں کا ٹولہ" قرار دے دیا

راجا پرویز اشرف کی قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان پر سخت تنقید،

قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف کے خطاب کے دوران ایوان کا ماحول شدید کشیدہ ہو گیا، جب انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان کو "ذہنی مریضوں کا ٹولہ" قرار دیا۔

راجا پرویز اشرف نے بجٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ:"بجٹ تقریر کے دوران سب کچھ بولا جا سکتا ہے، لیکن جب کوئی ایجنڈے سے ہٹ کر ذاتی حملے شروع کرے تو اعتراض لازمی ہوتا ہے۔"انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کو "جامع، خوبصورت اور مدلل" قرار دیا اور کہا کہ:"بلاول نے پاکستان کا مقدمہ دنیا بھر میں لڑا، لیکن ان کی کامیابیاں اپوزیشن کو اپنی ناکامیاں نظر آتی ہیں۔"
پی ٹی آئی ارکان کا شدید احتجاج
راجا پرویز اشرف کے خطاب کے دوران پی ٹی آئی ارکان نے شدید نعرے بازی اور شور شرابہ کیا۔ ان کے ریمارکس پر برہم ہوکر ارکان نے کہا:"اگر ہمارے لیڈر کو انٹرپٹ کریں گے تو کسی کو بھی بولنے نہیں دیں گے۔"جواباً راجا پرویز اشرف نے اپوزیشن ارکان پر تنقید کرتے ہوئے کہا:"یہ نفسیاتی، بے وفا، اور شور مچانے والی مشینیں ہیں۔ اگر یہ اینٹ ماریں گے تو ہم پتھر سے جواب دیں گے۔"انہوں نے پی ٹی آئی ارکان کو "جنرل فیض کی پیداوار" قرار دیتے ہوئے کہا کہ:"عمران خان بھی انہیں جنرل فیض کے ذریعے ہی جانتے تھے۔"
سخت زبان اور نعرے بازی
اپنے خطاب میں انہوں نے پی ٹی آئی ارکان پر الزام لگایا کہ:"انہوں نے سیکیورٹی اسٹاف کو ماں بہن کی گالیاں دیں۔"اس دوران اپوزیشن ارکان نے نعرے لگائے:"بی بی ہم شرمندہ ہیں، تیرے قاتل زندہ ہیں!"راجا پرویز اشرف نے انگلی اٹھا کر "لوٹا لوٹا" کے نعرے لگاتے ہوئے کہا:"یہ اپنے چیئرمین کو بھی دھوکہ دیں گے، یہ غدار اور جھوٹے لوگ ہیں۔"
صورتحال مزید کشیدہ
اس شدید جملوں کے تبادلے اور شور شرابے سے اسمبلی کا ماحول انتہائی ہنگامہ خیز ہو گیا، اور ایوان میں ایک بار پھر حکومت و اپوزیشن کے درمیان شدید محاذ آرائی دیکھی گئی۔