الیکشن کمیشن نے مالی سال 2023-2024 کے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر لاہور کے ایک رکن قومی اسمبلی سمیت پنجاب اسمبلی کے 68 ارکان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔
معطل ہونے والے ارکان میں میاں محمد اظہر، صاحبزادہ غزین عباسی، فرحت عباس، جاوید کوثر اور دیگر شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ان ارکان کی رکنیت معطل ہونے کی وجہ سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانا ہے، جس کے باعث انہیں قانون سازی اور اجلاسوں میں شرکت سے روکا گیا ہے۔ معطلی کے دوران یہ ارکان اسمبلی کے کاموں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ اور سپیکرز کو آگاہ کر دیا ہے تاکہ معطل ارکان کو رکنیت کی بحالی تک اسمبلی کے کاموں میں شرکت سے روک دیا جائے۔