بنوں میں پاک فوج کے تعاون سے علماء کرام کا گرینڈ امن جرگہ

علماء کرام کا امن اورفتتہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان
 بنوں(آئی این پی )جانی خیل، بنوں کے مدرسہ مہتمم اور علما ء کا پاک فوج کے تعاون سے گرینڈ امن جرگے کا انعقاد کیا گیا۔ بنوں علما ء کرام کا امن اور فتتہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا،شرکا ء نے پاک فوج اور سکیورٹی فورسز اور انکے شہداء کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ شرکاء نے متفقہ طور پر فتتہ الخوارج اور شر پسند عناصر کی روک تھام اور اس سلسلے میں حکام کے ساتھ مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔ میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی ، جنرل آفیسر کمانڈنگ کوہاٹ نے بطور مہمان خصوصی جرگہ میں شرکت کی۔