لیسکو:نادہندگان سے5.8ارب وصولی

ڈسکو سپورٹ یونٹ نے کارروائیاں کیں ،ایسٹرن سرکل 98کروڑ ،سنٹرل سرکل 86 کروڑ ،شیخوپورہ سرکل سے70کروڑ وصول
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈسکو سپورٹ یونٹ نے 5ارب8 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی۔ ترجمان کے مطابق لیسکو،رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر مشتمل ڈسکو سپورٹ یونٹ نے تمام سرکلز میں ریکوری کا عمل تیز کردیا ،اب تک کی کارروائیوں کے دوران ناردرن سرکل میں 19 ہزار 587 نادہندگان سے 71 کروڑ سے زائد اور ایسٹرن سرکل میں 19ہزار316 نادہندگان سے98کروڑ سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ اس کے علاوہ سنٹرل سرکل میں 22 ہزار125 نا دہندگان سے 86 کروڑ سے زائد اور سا ئوتھ سرکل میں 11ہزار888 نادہندگان سے 37 کروڑ سے زائد کی ریکوری کی گئی۔اسی طرح ننکانہ سرکل میں 15ہزار225 نادہندگان سے 36 کروڑ سے زائد اور شیخوپورہ سرکل میں 19ہزار837 نادہندگان سے70کروڑ سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ اوکاڑہ سرکل میں 24ہزار300 نادہندگان سے32کروڑ سے زائد اور قصور سرکل میں 28ہزار 537 نا دہندگان سے 75 کروڑسے زائد کی ریکوری کی گئی۔