لیسکو نے نادہندگان سے 3 ارب روپے وصول کر لئے

سب سے زیادہ سینٹرل سرکل میں نادہندگان سے 548ملین سے زائد وصول کئے گئے:ترجمان
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے نادہندگان کے خلاف جاری مہم کو 400 روز مکمل ہوگئے ہیں ،اس دوران 1 لاکھ 19 ہزار 187 نادہندگان سے 3 ارب سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ ترجمان لیسکو کے مطابق نادرن سرکل میں 16 ہزار 497 نادہندگان سے 531 ملین سے زائد، ایسٹرن سرکل میں 15ہزار 313 نادہندگان سے 727 ملین روپے سے زائدکی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 14 ہزار 12 نا دہندگان سے 548 ملین روپے سے زائد، سائوتھ سرکل میں 7 ہزار 740 نادہندگان سے 227 ملین روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 11ہزار 48 نادہندگان سے 288 ، شیخوپورہ سرکل میں 14ہزار 538 نادہندگان سے 508 ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔اوکاڑہ سرکل میں18ہزار 287 نادہندگان سے 211ملین روپے سے زائد جبکہ قصور سرکل میں 21 ہزار 752 نا دہندگان سے 492 ملین روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔