تمام سرکلز میں ریکوری کا عمل تیز ، ایسٹرن سرکل میں 19ہزار144 نادہندگان سے98کروڑ روپے وصول
لاہور(کرائم رپورٹر) لیسکو نے کارروائیوں کے دوران نادہندگان سے اب تک 5ارب روپے سے زائد کی ریکوری کرلی۔ترجمان کے مطابق لیسکو، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر مشتمل ڈسکو سپورٹ یونٹ نے تمام سرکلز میں ریکوری کا عمل تیز کردیا ہے اور اب تک کارروائیوں کے دوران ناردرن سرکل میں 19ہزار549 نادہندگان سے70کروڑ روپے ، ایسٹرن سرکل میں 19ہزار144 نادہندگان سے98کروڑ روپے ،سنٹرل سرکل میں 21ہزار667 نا دہندگان سے85کروڑ روپے ،ساو?تھ سرکل میں 11ہزار708 نادہندگان سے36کروڑ ،ننکانہ سرکل میں 15ہزار28 نادہندگان سے35کروڑ ،شیخوپورہ سرکل میں 19ہزار690 نادہندگان سے70کروڑ ،اوکاڑہ سرکل میں 24ہزار121 نادہندگان سے32کروڑ جبکہ قصور سرکل میں 28ہزار156 نا دہندگان سے 72کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔