لاہور (خصوصی رپورٹ)چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر نادہندگان سے ریکوری کا عمل جاری ہے، 466روز سے جاری مہم میں ایک لاکھ 26ہزار718نادہندگان سے 3ارب76کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ترجمان کے مطابق 466روز کے دوران ناردرن سرکل میں 17ہزار308نادہندگان سے559ملین ، ایسٹرن سرکل میں 16ہزار24نادہندہ سے750ملین،سنٹرل سرکل میں 15ہزار287نا دہندگان سے600ملین،سا ئوتھ سرکل میں 8ہزار520نادہندگان سے256ملین ، ننکانہ سرکل میں 11ہزار787 نادہندگان سے296ملین ،شیخوپورہ سرکل میں 15ہزار669نادہندگان سے569ملین ،اوکاڑہ سرکل میں 228ملین جبکہ قصور سرکل میں505ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔