لیسکو کا 200 بڑے نادہندگان اور بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

چوری میں قصور،مریدکے، اوکاڑہ، پھول نگر، پتوکی، نارنگ اور دیپالپور سرفہرست ، بجلی چوروں کو مقامی بااثرشخصیات کی پشت پناہی حاصل 
 دیہی علاقوں میں لائن لاسز 20 سے 45 فیصد پائے گئے ہیں،  چوروں کے خلاف بلا امتیاز  اور شفاف کارروائی کی جائیگی:حکام
  لاہور(سپیشل رپورٹر )  لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے 200 بڑے نادہندگان اور بجلی چوروں کی فہرستیں تیار کرلیں۔لیسکو حکام کے مطابق نادہندگان صارفین پرایک کروڑ روپے سے زائد کے بل ہیں، بجلی چوری والے علاقوں میں دور دراز کیسرحدی اور دیگر علاقے بھی شامل ہیں۔لیسکو حکام کا کہنا ہے چوری میں قصور،مریدکے، اوکاڑہ، پھول نگر، پتوکی، نارنگ اور دیپالپور سرفہرست ہیں، بجلی چوروں کو مقامی بااثرشخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے۔حکام کے مطابق دیہی علاقوں میں لائن لاسز 20 سے 45 فیصد پائے گئے ہیں، بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز  اور شفاف کارروائی کی جائیگی۔