ٹی آر گارڈر کی چھت گرنے سے 7افراد زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)غازی آباد کے علاقے میں ٹی آر گارڈر کی چھت گرنے سے 7افراد زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ غازی آبادتاج پورہ بٹ چوک کے علاقے میں ٹی آر گارڈر کی چھت گرنے سے 7افراد 24سالہ مشال 22سالہ راحتہ 20سالہ میرب 26سالہ عاصمہ 23سالہ مطاہر 7سالہ زینب اور 27سالہ رحمان زخمی ہوگیااطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائیاں کرتے ہوئے ملبے تلے زخمیوں کو نکال لیا زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا