لاہور (کرائم رپورٹر) اسلام پورہ کے علاقے میں گھر کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے دو افراد کو زندہ نکال لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر کی چھت مٹی سے بنائی جا رہی تھی کہ اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 25 سالہ ندیم اور 20 سالہ فاروق شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔