لاہور (کرائم رپورٹر) شفیق آباد کے علاقے کھوکھر ٹاؤن میں پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی کے بعد عمارت کی چھت گرنے سے ریسکیو اہلکار شعیب ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں کی تعداد اب دو ہو چکی ہے۔واقعہ کے روز ریسکیو اہلکار ناظم موقع پر ہی بلڈنگ کے ملبے تلے دب کر شہید ہو گیا تھا، جبکہ چار اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ تین زخمیوں کو فوری طور پر ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے ایک اہلکار آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔