گرینڈ آپریشن،68ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کا سنڈے سپیشل گرینڈ آپریشن صوبائی دارالحکومت میں ڈولفن سکواڈ کا جرائم پیشہ عناصر، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کے خلاف آپریشن جاری ہے چھٹی کے روز شہر کے مختلف علاقوں سے 68 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈیفنس، مال روڈ،کینال روڈ، جیل روڈ،بند روڈ، فیروزپور روڈ،دیگر علاقوں سے 50 ون ویلرز گرفتار ہوئے پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ میں ملوث 18 ملزمان کو ساندہ، ہربنس پورہ، لیاقت آباد اور دیگر جگہوں سے گرفتار کیا گیاملزمان کے قبضہ سے پتنگیں، ڈور، ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیاگرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے ساندہ، ہربنس پورہ، لیاقت آباد اور دیگر کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے نہیں دیں گیڈولفن سکواڈ شہریوں کو حادثات و منچلوں کی ہلڑ بازی سے محفوظ رکھنے کیلئے اہم شاہراہوں پر موجود ہیں۔