گرینڈ آپریشن،25 بجلی چور گرفتار

پھول نگر (خصوصی رپورٹ)لیسکوٹیم نے رینجرزاورحساس اداروں کے ہمراہ گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے25بجلی چوروں کو گرفتار کرلیا،لیسکوٹیم نے بجلی چوری پر44مقدمات درج کرادیئے،ایکسین نوید بھٹی نے بتایاکہ بجلی چوروں نے گھروں میں ڈائریکٹ کنڈے لگا رکھے تھے، انہوں نے بتایا کہ ملزموں کو20 لاکھ روپے کے ڈیٹیکشن بل ڈال دیئے گئے ہیں۔