ون ویلر کے خلاف گرینڈ آپریشن ،86 گرفتار

ڈیفنس، مال کینال روڈ، جیل روڈ، بند روڈ، فیروزپور روڈ اور دیگر علاقوں سے ون ویلرز کو حراست میں لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈولفن سکواڈ نے سنڈے اسپیشل گرینڈ آپریشن کے دوران جرائم پیشہ عناصر، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں ترجمان ڈولفن کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 86 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈیفنس، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، بند روڈ، فیروزپور روڈ اور دیگر علاقوں سے 79 ون ویلرز کو حراست میں لیا گیاجبکہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 7 ملزمان کو فیکٹری ایریا اور شیراکوٹ سے گرفتار کیا گیاکارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 3 پستول، پتنگیں اور ڈور بھی برآمد کی گئیں۔گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے نصیر آباد، غالب مارکیٹ، ہربنس پورہ، کوٹ لکھپت اور دیگر متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا ہے کہ پتنگ بازی، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی جانوں کو کسی صورت خطرے میں ڈالنے نہیں دیا جائے گاایس پی ڈولفن کا مزید کہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کو حادثات اور منچلوں کی ہلڑ بازی سے محفوظ رکھنے کے لیے شہر کی اہم شاہراہوں پر ہر وقت موجود ہے