لوئر کرم:فورسز کا گرینڈ آپریشن، 18 دہشتگرد ‘ 2 سہولت کار گرفتار

ایسے دہشت گردوں کی تلاش  شروع کر دی گئی جن کے سروں کی قیمت مقرر کی گئی ہے
لوئرکرم (آئی این پی)خیبر پختونخوا کے ضلع کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے، اس دوران 18 دہشت گردوں اور 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ  کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے لوئرکرم میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایسے دہشت گردوں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے، جن کے سر کی قیمت خیبر پختونخوا حکومت نے مقرر کی تھی۔