بھارتی فلم "سردار جی تھری" کا ٹریلر جاری، ہانیہ عامر کی موجودگی پر پاکستانی مداح خوشی سے جھوم اٹھے

بھارتی فلم

ویب ڈیسک: بھارتی پنجابی فلم سردار جی تھری کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی موجودگی نے شائقین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

 پاک بھارت کشیدگی اور بھارتی فلم انڈسٹری میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے تناظر میں ہانیہ کی موجودگی خاصی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔پہلے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ فلم سے ہانیہ عامر کو نکال دیا گیا ہے، مگر ٹریلر میں ان کی جھلک نے ان کے مداحوں کو نہال کر دیا۔ مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور ہانیہ کی پنجابی زبان میں اداکاری کو خوب سراہا جا رہا ہے۔یہ ہانیہ عامر کی پہلی بھارتی پنجابی فلم ہے، جس میں وہ نہ صرف اپنی موجودگی سے بلکہ اپنی پنجابی مکالمہ ادائیگی سے بھی دل جیت رہی ہیں۔

فلم کی نمایاں کاسٹ میں شامل ہیں:

دلجیت دوسانجھ
نیرو باجوا
ہانیہ عامر
ناصر چنیوٹی
دیگر معروف پنجابی فنکار
فلم کی شوٹنگ مکمل طور پر برطانیہ میں کی گئی ہے، اور یہ 27 جون 2025ء کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ہانیہ عامر کی موجودگی نہ صرف فن کے میدان میں ایک مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے بلکہ یہ پاک-بھارت ثقافتی روابط کی بحالی میں بھی اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔