ہانیہ عامر کی خاتون مداح سے ویڈیو کال وائرل، شادی کے حوالے سے بھی بات کی

ہانیہ عامر کی خاتون مداح سے ویڈیو کال وائرل، شادی کے حوالے سے بھی بات کی

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو کال وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ اپنی خاتون مداح سے گفتگو کرتی نظر آ رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداح نے اداکارہ سے ان کی اور ان کے والدین کی خیریت دریافت کی، اور رمضان کے روزے کے بارے میں بھی سوال کیا۔ ہانیہ عامر نے بتایا کہ روزے اچھی طرح گزر رہے ہیں اور ساتھ میں کام بھی جاری ہے۔مداح نے اداکارہ کے نجی ٹی وی ڈرامے "میری زندگی ہے تو" کی تعریف کی اور پھر ان سے پوچھا کہ کیا آپ کی شادی ہو گئی؟ ہانیہ عامر نے جواب میں کہا کہ ابھی میری شادی نہیں ہوئی، لیکن دعا کریں، جس پر مداح نے اچھے نصیب کی دعا کی۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے اور صارفین نے مختلف ردعمل ظاہر کیے ہیں، جس میں ہانیہ کی گفتگو اور ان کی مداح سے دوستانہ بات چیت کی تعریف شامل ہے۔