ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم ’سردار جی 3‘ جون میں ریلیز ہوگی

ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم ’سردار جی 3‘ جون میں ریلیز ہوگی

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی معروف گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ ایک ساتھ بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ میں نظر آئیں گے۔

 یہ فلم پاکستانی اور بھارتی شائقین کے لیے دلچسپی کا باعث بن رہی ہے کیونکہ ہانیہ عامر پہلی بار بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہی ہیں۔دلجیت دوسانجھ نے حال ہی میں فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا، جس کے مطابق ’سردار جی 3‘ 27 جون 2025 کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم میں ہانیہ عامر، دلجیت دوسانجھ اور نیرو باجوہ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔فلم ’سردار جی 3‘ کی کہانی اور اس کی کاسٹ نے شائقین کی توجہ حاصل کی ہے اور اس کی ریلیز کی تاریخ کی تصدیق کے بعد مداحوں میں بے حد جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔