لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے 206دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ، 12کو 1لاکھ 60سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈی ی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ 2لاکھ 18ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ، 3ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا، موقع پر کیے گئے ٹیسٹ ناقص پائے جانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی، دودھ میں قدرتی چکنائی کی کمی اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی، دودھ نما سفید محلول لاہور اور مضافات میں سپلائی کیا جانا تھا،علی الصبح گجومتہ، سگیاں، بابوصابو، شاہدرہ، ملتان روڈ اور اڈا پلاٹ کی سخت ناکہ بندی کی گئی۔