لاہور (خصوصی رپورٹ) فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے 53گاڑیوں میں 50ہزار لٹر سے زائد دودھ کی چیکنگ کی، 3ہزار 800لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا، موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر دودھ تلف کیا گیا۔ دودھ میں فیٹ کم اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا گجومتہ، سگیاں، بابوصابو، شاہدرہ، ملتان روڈ اور اڈا پلاٹ سے آنے والے دودھ کی چیکنگ کی گئی۔سپلائرز کو جرمانے بھی کئے گئے۔