فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹ عدم موجود پائے گئے،6ریسٹورنٹس کو 2لاکھ جرمانہ
لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے فوڈ پوائنٹس کی مسلسل چیکنگ جاری ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیز 6میں گرینڈ آپریشن کر کے علی الصبح ناکہ بندی بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق 14 ریسٹورنٹس، سموسہ یونٹس کی چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات پر 6 کو 2لاکھ 40ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ علی الصبح ناکہ بندی کر کے 66ہزار 400 لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی اور 6ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ناقابلِ استعمال آئل میں فرائنگ کرنے کی بنا پر ایکشن لیا گیا، ریسٹورنٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات پر بھاری جرمانے کیے گئے، فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹ عدم موجود پائے گئے، سٹوریج ایریا میں حشرات کی بھرمار، غیر منظور شدہ لیبل موجود پائے گئے،ناقص آئل میں تیار اشیا کا استعمال معدہ جگر کو متاثر کرتا ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھاکہ صحت دشمن عناصر کیخلاف فوڈ سیفٹی ٹیمیں مسلسل میں کام کر رہی ہیں،جعلسازی اور ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کریک ڈا ئون جاری ہے۔