ناقص کارکردگی پرپولیس افسروں کی سرزنش

 غنڈہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ، ڈالا کلچر اور اسلحہ کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی :فیصل کامران 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں اینٹی کرائم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایس پی اقبال ٹاؤن، سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں کرائم کنٹرول اور لاء￿  اینڈ آرڈر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ناقص کارکردگی پر افسران کو الٹی میٹم دیا اور کہا کہ کارکردگی فوری بہتر کی جائے۔ فیصل کامران نے کہا کہ لاہور میں ڈالا کلچر اور اسلحہ کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور غنڈہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔انہوں نے سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے مربوط پٹرولنگ پلان بنانے اور ڈولفن، پی آر یو سمیت دیگر ٹیموں کی متواتر گشت یقینی بنانے کی ہدایت دیں۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے ڈیکوائے آپریشنز کا حکم دیا۔انہوں نے زور دیا کہ تمام علاقوں میں پارکنگ سٹینڈ پر ہی موٹر سائیکل پارک ہونی چاہئے، جس کے لئے علاقہ میں آگاہی مہم بھی چلائی جائے۔فیصل کامران نے اشتہاری اور عادی مجرموں کی گرفتاری کے لیے دئیے گئے اہداف ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ، پتنگ بازی، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔ انہوں نے تھانوں کی صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات پر بھی زور دیا