اختیارات سے تجاوز،ناقص تفتیش ، افسروں کی سرزنش

تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ اجلاس ،قتل اور دیگر جرائم کے 37 مقدمات زیر بحث 
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں قتل، اقدام قتل، اغوا ، چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت اور چوری کے 37 مقدمات زیر بحث آئے۔بورڈ میں تفتیشی افسروں اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش کے حوالے سے احکامات جاری کئے گئے۔ اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے تفتیشی افسروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اختیارات سے تجاوز کرنے یا تفتیش کو میرٹ پر نہ کرنے والے متعدد افسروں کی سرزنش کی، ان کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔