ڈی ٹی اوز اپنے اضلاع میں لائسنسنگ کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں:مرزا فاران بیگ
لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے صوبہ بھر کے ڈی ٹی اوز سے ویڈیو لنک کانفرنس کی ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ نے تمام اضلاع کے ٹریفک انتظامات و لائسنسنگ کارکردگی کا جائزہ لیا،ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ناقص کارکردگی پر 10 سے زائد اضلاع کے ڈی ٹی اوز کی سرزنش کی جھنگ جہلم خانیوال ننکانہ سائیوال کے ڈی ٹی اوز کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کا کہنا تھا کہ تمام ڈی ٹی اوز اپنے اضلاع میں لائسنسنگ کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔موٹر سائیکل و رکشہ لائسنس کے حوالے سے فراہم کردہ ریلیف کے متعلق زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے،آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت گاؤں قصبوں تک لائسنس کی فراہمی میں تیزی لائی جائے۔عوام میں لائسنس کی افادیت کا شعور اجاگر کریں۔شاہراہوں پر ڈرائیونگ لائسنس کی چیکنگ کو یقینی بنائیں۔لا انفورسمنٹ و ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی کو مزید بہتر بنایا جائے،حکومت پنجاب کے احکامات پر متعلقہ اداروں کیساتھ ملکر 400 سے زائد مقامات کو تجاوزات سے واگزار کروایا گیاصوبہ بھر میں ڈسٹرکٹ اور ڈویڑنل گروپ کے قیام سے حادثات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی،حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ حد رفتار کو شاہراہوں پر یقینی بنایا جائے،آپ تمام اپنی محنت سے صوبہ پنجاب کے ٹریفک نظام کو رول ماڈل کے طور پر پیش کریں، ٹریفک پولیس جدید ٹیکنالوجی سے ون ونڈو اپریشن اور آن لائن لائسنسنگ جیسی سہولیات مہیا کر رہی ہے،