ملز م دانش نے بھاٹی گیٹ سے موٹرسائیکل چوری کی ،ساتھی سمیت پکڑا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)بھاٹی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرنے والا دو رکنی گینگ کوتین گھنٹوں میں گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم دانش نے بھاٹی گیٹ کے ایریا سے موٹر چوری کی15 کی کال پر بھاٹی گیٹ پولیس نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے سی سی ٹی فوٹیجز کی مدد سے ملزم دانش کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیاملزمان نشہ پورا کرنے کی خاطر وارداتیں کرتے تھے ملزم دانش کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے ملزمان وارداتیں کرتے اور معصوم شہریوں کی موٹر سائیکل لیکر فرار ہو جاتے تھیگرفتاری سے بچنے کے لیے ملزمان کی پولیس پارٹی کے ساتھ مزاحمت ملزمان اندرون سٹی اور شاہدرہ سمیت لاہور کے مختلف مقامات سے موٹر سائیکل چوری کرتے تھے اہل علاقہ نے بروقت کارروائی کرنے پر بھاٹی گیٹ پولیس سے اظہار تشکر کیاملزمان کے قبضہ سے 3 موٹر سائیکل موبائل اور غیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیاگرفتار ملزمان میں دانش جمیل اور دانش منیر شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے متحرک موٹر سائیکل چوروں کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او بھاٹی گیٹ زین عباس اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق موٹر سائیکل چوروں کی گرفتاری کے ٹارگٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے