واشنگٹن(آئی این پی )دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے دعوی کیا ہے کہ روسی ہیکرز نے بھارت اور افغانستان کے راز چرانے کیلئے پاکستانی سرورز پر حملہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق روس سے منسلک یاڈوانس پرسسٹینٹ تھریٹ (اے پی ٹی) گروپ ٹورلا نے کمانڈ اینڈ کنٹرول (C2) سرورز میں دراندازی کی، جو پاکستان میں قائم ہیکنگ گروپ Storm-0156 سے تعلق رکھتا ہے۔کسی دوسرے گروپ کے آپریشنز تک رسائی کیلئے دسمبر 2022 سے کی جانے والی یہ سرگرمیاں ٹورلا کے اسٹریٹجک نقطہ نظر کو واضح کرتی ہیں