اوورسیز خاتون سے لوٹ مار کے ملزم پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)گلشن اقبال پولیس نے کریم بلاک میں رکشہ سوار اوورسیز خاتون سے لوٹ مار کر کے کراچی فرار ہونیوالے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ سیف سٹی اتھارٹیز،سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزموں کا سراغ لگایا گیا جنکی شناخت طاہر عمران اور محبوب کے نام سے ہوئی جبکہ تیسرے ملزم علی احمدکو لاہور سے ہی گرفتارکر کے واردات میں استعمال اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمدکر لی گئی۔ابتدائی تفتیش میں ملزموں نے ستوکتلہ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزم99 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلے۔