لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن ڈولفن نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن نے دوران پٹرولنگ 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیاملزمان موقع سے فرار،تعاقب کے بعد کالا خطائی موڑ سے راؤنڈ اپ کرلیاملزمان کے قبضہ سے پستول اورموٹر سائیکل برآمد کر لی گئی گرفتار ملزمان علی،ثاقب ریکارڈ یافتہ ہے مزید تفتیش کیلئے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کو یقینی بنا رہا ہے۔