لاہور(کرائم رپورٹر)سندر میں نوجوان کو اغواء کے بعد تشدد اور پائپ سے مارنے کا واقعہ پیش آیاڈی آئی جی آپریشنز لاہورفیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتارکرنے کا حکم دیاسندر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث 3 ملزمان کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد کو ملزمان کی گرفتاری کا سپشل ٹاسک دیا تھا ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا کھانے کے پیسے مانگنے پر ملزمان نے محمد اسماعیل پر تشدد کیاملزمان نے محمد اسماعیل کو اغوا کر کے پلاسٹک پائپ اور تھپڑوں کے ساتھ تشدد کیا ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کا کہنا ہے کہ ملزمان تشدد کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تھے، ملزمان شہباز ، علی مرتضی، طیب کیخلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن کے حوالے دیا گیا قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔