ویزے کا جھانسہ دیکر 86 لاکھ ہتھیانے،اغوا کی کوشش ،3ملزم گرفتار

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)دبئی پلٹ کو یورپی ویزا دلانے کا جھانسہ دیکر 86 لاکھ 55 ہزارروپیہتھیانے اور اغواء کی کوشش ،6 حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے 3 ملزموں کو گرفتارکرلیا گیا۔ سمیر اشرف کے گھر کاشف بشیر اور اس کے پانچ نامعلوم ساتھی آئے اوراغواء  کرکے لے جانے لگے تو شورشرابا پر اہل علاقہ نے سمیر اشرف کو چھڑا لیا۔ وجہ تنازعہ یہ بتائی گئی کہ سمیر اشرف کو کاشف بشیر نے یورپی ملک کا ویزہ دلانے کیلئے 80 لاکھ روپے میں طے کیا اور پانچ لاکھ وصول کرلیے، بعد میں 81 لاکھ 50 ہزارروپے مزید لئے اور ویزا دلانے کی بجائے اغوا کا منصوبہ بنایا تاکہ 86لاکھ کی رقم ہڑپ کرسکے۔