وارڈن نے فینسی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ پر گاڑی کو روکا توملز م نے ساتھی بلا کر تشدد کیا
ر وردی بھی پھٹ گئی قریب کھڑے راہگیروں نے واقعہ کی ویڈیو بنا لی، سی ٹو او کا نوٹس
لاہور(کرائم رپورٹر)فینسی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ پر گاڑی کو روکنے پر وارڈن کو تشدد کا نشانہ گیا جس سے وارڈن کا دانت ٹوٹ گیا ٹریفک وارڈن پر تشدد کا واقعہ سی ٹی او لاھور نے نوٹس لیتے ہوئے وارڈن پر تشدد کرنے والوں کے خلاف پرچہ درج کرنے کا حکم دیا واقعہ میں ملوث تین افراد کو گرفتارکرلیا گیا ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مزنگ کے علاقہ میں ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن نے فینسی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ پر گاڑی کو روکاکار سوار وکلاء اور ساتھی نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی اور مزید ساتھیوں کو بلا کر وارڈن کو مارنا پیتنا شروع کر دیا۔وکلاء اور ساتھیوں کے تشدد سے ٹریفک وارڈن کا دانت ٹوٹ گیا اور وردی بھی پھٹ گئی قریب کھڑے راہگیروں نے واقعہ کی ویڈیو بنا لی جس میں وکلاء اور ساتھیوں کو ٹریفک وارڈن پر تشدد کرتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے سی ٹی او لاھور نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ھوئے قصورواران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیاتشدد کرنے والے وکلاء کے تین ساتھیوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ میری فورس کا ہر ایک جوان میرے لئیاہمیت کا حامل ھے کار سرکار میں مداخلت اور وارڈنز پر تشدد کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، قانونی کارروائی ھوگی۔